ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لندن حملہ، دعائیہ تقریب کا اہتمام

لندن حملہ، دعائیہ تقریب کا اہتمام

Sat, 25 Mar 2017 11:56:54    S.O. News Service

لندن،24؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لندن حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں گزشتہ رات ٹریفالگر اسکوائر پر ایک دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ لندن کے باسی دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ بدھ کے دن برطانوی پارلیمان کے نزدیک ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ کارروائی باون سالہ خالد مسعود نے اکیلے ہی سر انجام دی تھی۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم برطانوی خفیہ اداروں نے ابھی تک داعش کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔


Share: